21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
استاذ
العلماء حضرت علامہ مولانا سید عصمت اللہ شاہ صاحب رحمۃ اللہ
علیہ کے عرس
مبارک کے موقع پر جامعہ انوار القرآن حنفیہ غوثیہ اسکندر آباد میں عظیم الشان اجتماع منعقد ہواجس میں عالم نبیل پیر سید توقیر الحسنین شاہ صاحب آستانہ
عالیہ خواجہ آباد شریف ،صاحبزادہ انوار الحسن شاہ صاحب ایم اے انگلش و مدرس جامعہ
انوار القرآن ،مفتی ضیاء الرحمن صاحب سلطانی مہتمم جامعہ انوار القرآن حنفیہ،مفتی
عارف محمود خان قادری صاحب مہتمم جامعہ قادریہ میانوالی،مفتی یونس رضا خان قادری
مہتمم جامعہ الزھراء داودخیل،مفتی جنید رضا خان قادری مہتمم جامعہ مصطفیٰ داودخیل
،مولانا عبد الکریم سلطانی صاحب،مولانا ذوالفقار چشتی صاحب ،مفتی خلیل الرحمٰن
صاحب ڈیرہ غازی خان،سید آصف شاہ بخاری ،مولانا ظہیر خان چشتی گلن خیل ،و دیگر
علماء و آئمہ کرام کے علاوہ سینکڑوں کی
تعداد میں علماء و مشائخ کرام نے شرکت کی ۔